Youm E Azadi Article By Mariam Quraishi

یوم آزادی

مریم قریشی

ہم زندہ قوم ہیں پا ئندہ قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان ہم سب کا پاکستان
اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی ہر طرف گہما گہمی ہوتی ہے، سب لوگ آزادی کے لیےپر جوش ہو تے ہیں ‘ آزادی محظ ایک لفظ نہیں یہ احساس ہے ، ایک خو بصورت احساس ، بہت ہی دلنشین جذبہ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ آزادی ہو تو انسان بخو بی اچھے طریقے سے زندگی گزار سکتا ہے ، انسان شب وروز اپنی مذ ہبی تعلیمات اور معاملات کو سنبھال سکتا ہے اور ہر طرح سے ملک میں رہ کر بالکل بے فکر ہو کر کام کر سکتا ہے’ آزادی کا لفظ کہنے میں بہت چھوٹا ہے مگر اس کا احساس دلکش ہے ‘ آزادی ایک دلکش جذبہ ہے ، جس سے بنی نوع انسان کے تمام کام سر انجام پا تے ہیں ‘جو قو میں مغلوب ہیں ان کا حال کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ، ان کے ساتھ دن رات خون کی ہو لی کھیلی جا تی ہے اور جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جاتا ہے بغیر کسی روک تھام کے اور بغیر کسی انسا نی ہمدردی کے،ہمارے ملک کی اساس دو قو می نظریہ ہے ، پاکستان دو قو می نظریے کے بعد وجود میں آیا ہے ، اس کی بنیاد اور اساس کلمہ طیبہ پر ہے’ کلمہ طیبہ سے مراد یہ ہے کہ حا کمیت اللہ تعا لی کی ہے اور با قی سب اس کےاحکا مات پر عمل کر نے والے بنیں سارا اختیار اللہ کے پاس ہے با قی سب اس کے نما ئندے ہیں ‘ اس کی سرزمین ہے تو آرڈر بھی اسی کا چلے گا، وہ بے نیاز ہے ہر طرف سے اسکا ہی چر چہ ہے ، یوم آزادی ایک بہت بڑی یادگار ہے ان قربا نیوں کی جو ہمارے بزرگوں نے ہمارے لیے دی ہیں ہر طرح سے ؛
ہر دل کے افق پر ہے چاند ایک ستارہ ایک
ہے قلمہ بھی واحد پر چم بھی ہمارا ایک
یوم آزادی دراصل داستان سناتا ہے اس دن کی جب آگ و خون کا دریا پار کر کے ہمارے آبا و اجداد اس ملک میں آئے تھے ، یہ ہمیں یاد دلاتا ہے اس دن کی جب قائدا اعظم نے دنیا کا نقشہ تبدیل کر کے دکھا تھا ، یہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہے ایک خو بصورت اور مکمل تعبیر ، ہمیں چا ہیے کہ ہم دن رات ملکی تر قی میں حصہ لیں اور اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں اس سے ہمارا فر ض پورا ہو گا اور پاکستان دنیا کہ صف اول مما لک میں نام بنا ئے گا ۔
خدا کرے میری عرض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
آئیے اس یوم آزادی عہد کر تے ہیں کہ ہم اس ملک پر آنچ تک نہیں آنے دیں گے اور اس کی دل و جان سےمل کر حفا ظت کریں گے آمین

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*