Pani Ki Ahmiyat Article By Kanwal Baqar

پانی کی اہمیت

کنول باقر

ہر چيز اللہ تعالئ کی نعمت ہے ان نعمتوں ميں پانی خدا کی بہت بڑی نعمت ہے
.پانی زندگی کی اکائ ہے.اس نعمت کا جتنا شکر ادا کیا جاۓ کم ہے.اج کل
ہمارے ملک میں پانی پر بہت بات ہو رہی ہے میڈیا ہو یا سوشل میڈیا  سیاست
دان ہو یا عدالت   ہر جگا اس کا شور ہے کہ پانی کم ہو گیا ہے اس کی سطح
نیچے چلی گی ہے .بات صیح ہے ڈیمز پر پانی پر بات ہونی چاہیے مگر ہمیں
اپنے لوگوں کو بھی اس بات کی تعلیم دینی چاہیے کہ وہ پانی کو ضايع مت
کریں  میں اپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ پانی کو اپ کیسے ضايع کرتے ہیں تاکہ
اپ اس کی حفاظت کریں
گھر میں  جب ہم برتن دھوتے ہیں تو پانی کا نل کھلا چھوڑ دیتے ہیں ہم
برتنوں کو صابن لگاتے ہیں یاں کوئي اور کام کے لیےکچن سے باہر چلے  جاتے
ہیں مگر نل بند نہیں کرتے
پانی بھرنے کے لیے موٹر  لگا  کر بھول جاتے ہیں بند تب کرتے ہیں جب پانی
کی چہینٹے پڑنے پر باہر سے گالی کی  آواز اتی ہے
اج میں گاڑی دھو وں گا پھر مستی میں جب تک کار دھلتی پانی بہتا ہی رہتا ہے
دانت صاف کرتے وقت جب تک برش کرتے ہیں نل بند نہیں کرتے ہمیں چاہیے ایک
گلاس میں پانی بھر لیں اس سے کلی کریں نل بند کر دیں جب ضرورت ہو تو بھر
لیں شیو کرتے وقت بھی ایسا ہی کریں
بعض دکاندار مٹی بٹھانے کے لیے چھڑکاو کے بعد پائپ کو ایسا
کھلا چھوڑ دیتے ہیں وہاں نہر بن جاتی ہے
کپڑے دھوتے وقت بھی خواتین نل کو بند کرنا بھول جاتی ہیں   نل کو کھلا
چھوڑکر دھلے کپڑے چھت پر ڈالنے چلی جاتی ہیں  اسی طرح ماسیاں پانی بہا
بہا کر یہ ثابت کرتی ہیں کہ ہم نے گھر کو وینس بنا دیا ہے اسی طرح مالی
بھی پانی بہت ضائع کرتے ہیں اور ہاں گوالے بھی پانی کا بکثرت استعمال
کرتے ہیں دودھ میں پانی کم  ڈالیں اور پانی کی بچت گریں
پانی اک انمول نعمت ہے اس کی قدر کریں تھر میں  صحرا میں جا کر دیکھیں
پانی کی قدر کا اندازہ ہو گا اپ بھی عمل کریں اور بچوں کو اس کی تربیت
دیں    . میڈیا کو اور سوشل میڈیا کو ان باتوں کی تشہیر کرنی چاہیے   تا
کہ ہماری نسلیں پانی کی اہمیت سمجھیں اور اس کو ضائع نہ کر کے خدا کا شکر
ادا کریں.

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*